359

قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کے پہلے تین مراحل کا اختتام

ایبٹ آباد : قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کے پہلے تین مراحل کے اختتام پر سینٹرل پنجاب واضح فرق سے پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ بیٹنگ باولنگ اور فیلڈنگ (وکٹ کیپنگ) تینوں شعبوں میں بھی سینٹرل پنجاب کے کھلاڑیوں کا راج برقرار ہے بیٹنگ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی باولنگ میں بلال آصف اور فیلڈنگ (وکٹ کیپنگ) میں کامران اکمل اور ان کے بھائی سدرن پنجاب کے عدنان اکمل اپنی بہترین پرفارمنس کی بنا پر اپنے دیگر تمام ہم عصروں کی نسبت سب سے نمایاں اور ممتاز دکھائی دیتے ہیں پی سی بی کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے پہلے تین میچز مکمل ہونے کے بعد بیٹنگ کے شعبے میں سنٹرل پنجاب کے کپتان ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی پہلے نمبر پر ہیں انہوں نے ابتدائی تین میچز میں اپنی تین اننگز میں 117 رنز کی ایوریج سے سب سے زیادہ 351 رنز بنائے جن میں ان کی دو شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ سدرن پنجاب کے سمیع اسلم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے تین میچز کی چار اننگز میں دو دفعہ ناقابل شکست رہتے ہوئے 175 کی ایوریج سے 350 رنز اسکور کیے اور وہ اظہرعلی سے صرف ایک رنز کی دوری پر ہیں اور ایبٹ آباد میں ہونے والے میچ میں بارش کے باعث انہیں بیٹنگ کا موقع میسر نہ آسکا 243رنزانکے سب سے زیادہ سکور ہیں اسی طرح کے پی کے سے تعلق رکھنے والے اشفاق احمد 140 رنز کی اوسط سے تین میچز کی تین اننگز میں دو سنچریاں سکور کرتے ہوئے 280 رنزبنا کر فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں بھی وہ سنچری اسکور کرنے کی پوزیشن میں تھے لیکن بارش کے باعث ایسا نہ کرسکے اسی طرح سینٹرل پنجاب کے سلیمان بٹ دو میچز کی دواننگز میں 129 کی اوسط سے 259 رنز بنا پا ے جن میں ان کی 237 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل ہے جبکہ باولنگ کے شعبے میں بھی سنٹرل پنجاب کے کھلاڑیوں کا راج برقرار ہے اس فہرست میں ان کے اسپن باؤلر بلال آصف تین میچز میں 23کی اوسط سے 304 رنز دے کر تیرہ وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں انہی کی ٹیم کے دوسرے اسپن باولر ظفر گوہران کے قریب ترین حریف ہیں انہوں نے بھی تین میچوں میں 29 کی اوسط سے 380 رنز دے کر13 ہی وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ بلال آصف سے باولنگ اوسط زیادہ ہونے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہیں بلوچستان ٹیم کے یاسرشاہ مقابلے کی اس دوڑ میں تیرہ وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں انہوں نے تین میچوں میں سب سے زیادہ 924 گیندیں کروائیں اور 40 کی اوسط سے 520 رننز دے کر تیرہ وکٹیں حاصل کیں 104 رنز کے حوض پانچ وکٹیں ان کی بہترین با ولنگ ہے سندھ کے کاشف بھٹی دس وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں اسی طرح فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ میں بھی سینٹرل پنجاب کے کامران اکمل اپنے چھوٹے بھائی سدرن پنجاب کے عدنان اکمل تین میچز میں سات کیچز اور دوسٹمپس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں ناردرن ریجن کے روحیل نذیر اور بلوچستان کے بسم اللہ خان بالترتیب تین میچز میں تین کیچزاور چار سٹمپس اور چھ کیچز اور ایک سٹمپ کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں سندھ کے محمد حسن پانچ کیچز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر فائز ہیں

کیٹاگری میں : Press

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں