اضافے کی منظوری فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں جنوری کیلئے دی گئی،اطلاق گھریلو صارفین اور کے ای ایس سی پر nepraلاگو نہیں ہوگا

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 1.55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دیٴ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جانے والی منظوری کا اطلاق گھریلو صارفین اور کے ای ایس سی پر لاگو نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ جنوری میں ڈیزل پر 21 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل پر 16 اور گیس پر 5 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ 63 ارب روپے کی بجلی جنوری میں پیدا کی گئی اور ٹیرف میں 27 پیسے فی یونٹ بجلی چوری لاسز میں ڈالے گئے اس کے علاوہ پیداواری کمپنیوں کو دئیے جانے والے بونس بھی ڈالے گئے ہیں۔ نیپرا نے کیس کی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 1.55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اضافے کی منظوری فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جنوری کے مہینے کیلئے دی گئی۔ اضافے کا اطلاق 50 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *