997

سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی خصوصی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سی پیک سے خطے میں خوش حالی آئے گی۔

ملیحہ لودھی نے متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش چیلنجز پر اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سی پیک ترقی پذیر ممالک کے درمیان شراکت داری کی روشن مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی 73 فیصد غریب آبادی متوسط آمدنی والے ترقی پذیر ممالک میں رہتی ہے، غربت کاخاتمہ کیے بغیرپائیداراوردیرپاترقی کاحصول ممکن نہیں۔پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری سے عالمی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں