اسلام آباد(پریس ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے کراچی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ،عمران خان بنی گالہ میں ہی پاکستان سپرلیگ کا فائنل دیکھیں گے ۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عمران خان کو کراچی آنے کی دعوت دی تھی اور نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ اگر عمران خان میچ دیکھنے کیلئے کراچی آئیں تو ان کی گاڑی کا دروازہ خود کھولوں گا۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سیاسی مصروفیات کے باعث عمران خان کراچی نہیں جا رہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔
ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل خوش آئند ہے ،جوٹیم بھی جیتی اسی کے ساتھ خوشیاں منائیں گے