لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور کے کئی علاقوں میں میں گزشتہ روز بھی بارش ہوئی جس سے شدید گرم موسم خوشگوار موسم میں بدل گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے،24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا اور ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

علاوہ ازیں کراچی کے شہری سخت گرمی سے بے حال ہیں جب کہ شہر میں وسطی، غربی، جنوبی ملیر اورکورنگی کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 12 گھنٹے سے تجاوز کرگئی۔

کے الیکٹرک کا دعویٰ ہےکہ کہیں بھی 10 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔

Rain with strong winds expected in Lahore and other cities of Punjab today

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *