ایبٹ آباد : ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے تعاون سے مردو خواتین کے حسن قرآت اور نعت خوانی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔اسسٹنٹ کمشنر حسان احسن ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر طلال سلیم نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔طلباء میں 13سے 20سال کی کٹیگری میں سلہڈ کے مبشر احمد ، خواتین میں فضا شہزادی 21سال سے زاہد مردوں میں انعام الرحمن ،اور خواتین میں منزہ وحید نے اول پوزیشن حاصل کی ۔مقابلہ حسن قرآت میں خواتین میں ماریہ لیاقت اور مردوں میں قاری شکیل اول قرار پائے ۔ماہ رمضان کی مناسبت سے ہونے والے حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلے جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد ہوئے۔جس میں تیرہ سے بیس سال تک کے مردوں کی کٹیگری میں سلہڈ کے مبشر احمد نے اول ،حافظ مزمل نواں شہر نے دوئم اور محمد حمزہ اور محمد نیاز نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔21 سے 30 سال کی کٹیگری میں انعام الرحمن اول دانش فرید دوئم قاضی شاہ زیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔13 سے 20 سال طالبات میں میرپور ہائی سکول کی فضہ شہزادی نے اول ،ملک پورہ سکول کی نایاب نے دوئم اور نمبر 1 سکول ایبٹ آباد کی ایمن زاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح 21 سے 30 سال میں خواتین نعت خوانوں کی کیٹگری میں منزہ وحید نے اول صباء پرویز نے دوسری اور مسکان شہزادی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔مقابلہ حسن قرآت کے میں خواتین کی کٹیگری میں ماریہ لیاقت نے اول نورالہدی نے دوسری اور حفظہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔مردوں کی کٹیگری میں نمبر 4 سکول ایبٹ آباد کے قاری شکیل نے اول اسد زمان نے دوئم اور
سمیع اللہ اور محمد آصف نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل کی ۔مقابلہ حسن قرآت میں ججز کے فرائض قاری سیف الرحمن اور قاری عبدالستار شاہ نے ادا کئے ۔اور مقابلہ نعت خوانی میں ججز کے فرائض حافظ جنید مصطفی ،عدنان وحید اور طاہر منیر اعوان نے نبھائے ۔مقابلہ حسن قرآت میں اسسٹنٹ کمشنر حسان احسن ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ شوکت خان ،ضلعی خطیب مفتی عبدالواجد اور ضلعی آفیسر زنانہ محکمہ تعلیم نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں شیلڈز۔سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے ۔اور مقابلہ نعت خوانی میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ایبٹ آباد طلال سلیم سیکرٹری ہزارہ اباسین آرٹس کونسل خالد وحید قریشی ،آفتاب احمد ،عبدالوحید ،حافظ جنید حافظ خرم عباسی نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔