بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے تحت میٹرک سالانہ امتحان 2019کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کا اعلان کر دیا گیا۔ سب سے پہلی پوزیشن لینے والی طالبہ فاطمہ شکیل، تعمیر وطن پبلک گرلز سکول کرار پائیں جس نے 1060 نمبر حاصل کیے۔ دوسری پوزیشن یسرہ نور جناح جامعہ پبلک سکول گرلز ہری پور نے 1053 نمبر لے کر حاصل کی۔ ڈان پبلک سکول ہری پور کی سانیہ عارف 1045 نمبر لے کر تیسری پوزیشن کی حقدار پائیں۔ کمشنر ہزارہ ظہیرالسلام اور ایبٹ آباد بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر شائستہ ارشاد خان نے بچوں میں انعامات و اسناد تقسیم کیے
