ایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے صحافی برادری سے کیا وعدہ پورا کردیا ، سینئر صحافی سلطان ڈوگر پر قاتلانہ حملے میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار !
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام پونے چھ بجے لوئر جناح آباد جاوید شہید روڈ عثمانہ سٹریٹ میں سینئر صحافی سلطان ڈوگر کو ملزمان فواد، نوشاد اور احتشام پسران محمد رفیق نے گھر سے نکلتے ہی راستے میں روک کر بزریعہ فائر شدید زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر ایوب میِڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں انہیں آپریش کے بعد آئی سی یو وارڈ منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ پر تھانہ میرپور میں سینئر صحافی سلطان ڈوگر کی مدعیت میں مقدمہ علت 624 جرم 324/34PPC درج رجسٹرڈ کیا گیا ، ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے میرپور پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ، اور اس حوالے سے کی جانے والی تمام تر کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کی ، ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کی بہترین حکمت عملی کی بدولت میرپور پولیس نے تینوں ملزمان کو رات گئے گرفتار کر لیا ، ایبٹ آباد پولیس کی بروقت کاروائی اور ملزمان کی فوری گرفتاری پر صحافتی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
#police
