61

ہری پور میں چائنہ کے تعاون سے چینی ٹیکنیکل کالج کی کلاسسز کا آغاز جلد میرپور ماڈل سکول میں شروع

ہریپور : تفصیلات کے مطابق چائنہ کے تعاون سے چینی ٹیکنیکل کالج کی کلاسسز کا آغاز جلد ہی متوقع .میرپور ماڈل سکول سے نہ صرف ضلع ہریپور کے نوجوان ہنر سیکھیں گے بلکہ تمام صوبے بھر سے نوجوان اس سے تعلیم حاصل کریں گے گزشتہ چند سالوں سے مختلف سرکاری اور پرائیوٹ ٹیکنیکل کالجز نوجوانوں کو ہنر سیکھنے میں کوشاں ہیں لیکن ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی چند گنی چنی ٹیکنالوجز پڑھائی جا رہی اس ماڈل سکول میرپور میں جدید دور کی پچاس سے زائد ٹیکنالوجیز ہوں گی اور یہ ٹیکنالوجز نہ صرف صوبہ خیبرپختونخوا میں بلکہ پاکستان میں پہلی بار متعارف کروائی جائیں گے تو اس بات سے آپ میرپور ماڈل سکول کے اہمیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں اس ماڈل سکول میں تعلیم حاصل کرنے والا بچہ دو سال اپنی پڑھائی اسی سکول میں مکمل کرنے کے بعد ایک سال کے لیے چین تعلیم حاصل کرنے جائے گا

ان ٹیکنالوجز میں نوجوانوں کی فنی تعلیم کی وجہ سے ان کے لیے روزگار کے بعد سے مواقعے پیدا ہوں گے اور ساتھ ہی کاہل ڈیم کی جگہ آئی ٹی زون کو مل گئی تو یہ علاقہ کنڈی کاہل ٹیکنالوجز ہب سے جانا جائے گا


Technical college Started in Haripur
#Haripur
#CPEC
#China

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں