ہزارہ ڈویثرن میں خالی نشستوں پر ملازمین نہ بھرتی گئے تو وفاقی وزیر عمر ایوب سمیت ہزارہ کے منتخب سیاسی نمائندوں کے گھروں کا گھراو کیا جائے گا سابقہ دور حکومت نے ہمیں لالی پاپ دیا ہے جب تک 70 فیصد خالی ویکینسیاں پر نہیں کی جاتی حکومتی اعلان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جائے گا سحری اور افتاری پر کوئی لائن مین ڈیوٹی نہیں کرے گا ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان واپڈا ھائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین جمیل تنولی و دیگر نے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین سے خطاب کے دوران کیا ،
انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں جھوٹے وعدے کیے گئے ہزارہ کے لوگوں کو نظر انداز کیا گیا ہزارہ ڈویثرن میں 70 فیصد سٹاف کی کمی ہے موجودہ حکومت اپنا وعدہ پورا کرے اور فل فور نئے ملازمین کو بھرتی کیا جائے ،
ریلی کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ باذی کی مقرین کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت اپنے وعدا پورا نہیں کرے گی تو پورے ہزارہ ڈویثرن میں شدید احتجاج کیا جائے گا اور وفاقی وزیر عمر ایوب سمیت دیگر وزراء کے گھروں کا گھراو بھی کیا جائ
