849

ڈاکوؤں کی بیوقوفی نے سب کو حیران کردیا

ڈاکوؤں کی بیوقوفی نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے شہر چارلیروئے کے نواح میں ڈیڈیئر نامی ایک شہری کی دکان کو 6 ڈاکو دن دیہاڑے لوٹنے کی غرض سے داخل ہوئے۔

دکاندار نے انھیں کہا کہ بہتر ہوگا کہ وہ دن کے اختتام پر آئیں تب وہ انھیں زیادہ رقم دے سکے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکو اُس وقت یہ بات مان کر چلے گئے مگر شام کو جب وہ رقم لینے کے لیے واپس آئے تو پولیس ان کی منتظر تھی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لٹیروں کا گروہ دکان میں داخل ہوا اور پھر دکاندار کے سمجھانے پر واپس چلا گیا۔

شام میں جب یہ نالائق ڈاکو واپس آئے تو دکان میں چھپے پولیس اہلکاروں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

دکان کے مالک ڈیڈیئر نے بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کسی کامیڈی فلم کی طرح تھا‘۔

ڈاکوؤں کا یہ گروہ بیلجیئم کے سب سے نالائق ڈاکوؤں کے طور پر مشہور ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں