ایوب میڈیکل ٹیچنگ انسٹیوشن ۔پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب میڈیکل ڈائریکٹر،بریگیڈیئر (ر) مستحسن رضا خان ہاسپٹل ڈائریکٹر اور پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق آئندہ 5سالوں کے لئے ڈین اور چیف ایگزیکٹو تعینات
ایوب میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن کی میڈیکل ڈائریکٹر اور ڈین کی تعیناتی کا عمل مکمل ۔بریگیڈیئر (ر) (ر) مستحسن رضا خان ہاسپٹل ڈائریکٹر ، ماہر نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب میڈیکل ڈائریکٹر اور جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق آئندہ 5سالوں کے لئے ڈین اور چیف ایگزیکٹو تعینات ۔ تفصیلات کے مطابق ڈین، میڈیکل ڈائریکٹر اور ہاسپٹل ڈائریکٹر کے انٹرویوز بروز جمعہ اور ہفتہ ایوب میڈیکل کالج میں منعقد ہوئے ۔تمام رولز اور ریگولیشن کے مطابق یہ پوزیشنیں ملک بھر کے اخباروں میں مشتہر کی گئی تھیں ڈین کی آسامی کے لئے 18امیدواروں نے اپلائی کیا اور میڈیکل ڈائریکٹر کی پوسٹ کے لئے 23امیدواروں نے اپلائی کیا شارٹ لسٹنگ کے بعد ڈین کے لئے 11اورمیڈیکل ڈائریکٹر کی پوسٹ کے لئے 7امیدواروں سے انٹرویو لیا گیا ۔اسی طرح ہاسپٹل ڈائریکٹر کے لئے 56امیدواروں نے اپلائی کیا جن میں سے 29امیدواروں سے انٹرویو لئے گئے ۔ امیدواروں کو سکائپ اور ٹیلی فون پر بھی انٹرویو کی سہولت مہیا کی گئی
پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب جو کہ ایک مایہ ناز نیورو سرجن ہیں اور بطور ہیڈ آف نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ڈاکٹر احسن اورنگزیب ایوب میڈیکل کالج کے گریجویٹ ہیں اور PIMSاسلام آباد سے نیورو سرجری میں مہارت حاصل کرنے کے بعد جاپان سے Vascular Neurosurgeryمیں تربیت حاصل کررکھی ہیں وہ 2004سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔دنیا کے مایہ ناز ریسرچ جرنلز میں 15ریسرچ پبلکیشن کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔۔ ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کمیونٹی میڈیسن کے شعبہ کے پروفیسرہیں اور 2003 سے کالج میں اپنی خدمات سر انجام رہے ہیں۔ ڈاکٹر عمر فاروق اعلی تعلیمی یافتہ ہیں اور MBBS، MPHکے علاوہ PHDکی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے وہ کالج کے ریسرچ جرنل (JAMC) کے ایڈیٹر بھی ہیں اور دنیا کے مایہ ناز ریسرچ جنرل میں 35ریسرچ آرٹیکل شائع کرنے اعزاز رکھتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق پاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل ( PMDC) کے ممبر بھی ہیں ۔بریگیڈیئر محستن رضا خان آرمی سے ریٹائرڈ ہیں اور ہسپتال ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اس سے پہلے وہ رینجر ہاسپٹل لاہور میں بطور ڈائریکٹر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ تعیناتی کا یہ عمل تمام قوانین اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر کیا گیا ہے ہسپتال کے ملازمین نے بریگیڈیئر مستحسن رضا خان ، ڈاکٹر عمر فاروق اور ڈاکٹر احسن اورنگزیب کی تقرری کو سراہا اور ادارے کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے ۔
