107

گورنمنٹ ہائی سکول شیروان کے چار سو بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا

ایبٹ آباد:گورنمنٹ ہائی سکول شیروان کے چار سو بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا،والدین کا سکول کے بائر احتجاجی مظاہرہ ،فوارہ چوک میں بھی احتجاج کی دھمکی دے دی،تفصیلات کے مطابق
ایبٹ آباد کےنواحی علاقہ شیروان گورنمنٹ ہائی سکول کمپوٹر سائنس کے دو ٹیچر دو سال سے احساس پروگرام میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ،جس کی وجہ سے شیروان ہائی سکول کے چار سو طلباء کا مستقبل تباہ ہو چکا ہے، اس حوالے ضلعی انتظامی کو متعدد شکایات کرنے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، ڈپٹی کمشنر سمیت تمام زمہ دار افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، بچوں کے والدین نے گورنمنٹ ہائی سکول شیروان کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹیچر واپس نہ کئے گئے تو ایبٹ آباد فوارہ چوک میں احتجاج کیا جائے گا جسکی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہوگی، والدین کا کہنا تھاحکومت ایک طرف تعلیمی ایمرجنسی کی بات کرتی ہے تو دوسری طرف چار سو بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے، دو سال سے بچے اپنے ٹیچر کا راستہ دیکھ رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لیتے ہوئے اساس پروگرام میں عارضی بیجھے گئے اساتذہ کو واپس کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں