یرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات ایران پاکستان کو۱۰ گنا زیادہ بجلی ایکسپورٹ کرنے پر تیار ایرانی صدر کا کہناتھا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات پر کوئی تیسرا ملک اثر انداز نہیں ہو سکتا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سرحدوں پر سیکیورٹی کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ہے کیونکہ سرحد وں پر دہشتگردی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑاہے اور اس کیلئے سرحدوں پر سیکیورٹی کیلئے مشترکہ ریپڈ فورس بنانے پر اتفاق کیا گیاہے ۔ایرانی صدر کا کہناتھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیاہے جبکہ سرحد پر سیکیورٹی معاملات کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاہے جبکہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر بھی بات چیت کی گئی ہے ، ایران نے اپنی سرحد تک پائپ لائن بچھا لی ہے

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *