ایبٹ آباد: قیام پاکستان سے استحکام پاکستان تک صحافیوں کا کلیدی کردار رہا ہے ابیٹ آباد پریس کلب نے ہزارہ ڈویژن کی تعمیر وترقی اور امن آمان میں مثالی کردار ادا کیا ہے ،تعمیری اور مثبت صحافت انکا طرہ امتیاز رہا ہےصحافتی زمہ داریوں کے ساتھ عوامی فلاح کے کاموں میں براہ راست کھڑے ہو جاتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے سینیئر ممبر صحافی سردار تاج محمد مرحوم کا تعزیتی ریفرنس میں سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی، کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی،رکن قومی اسمبلی علی خان جدون ، رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ، ضلع ناظم کرنل ریٹائرڈ سردار شبیر، نائب ناظم کامران گل ایڈووکیٹ، کمشنر ہزارہ ، ڈپٹی کمشنر عامر آفاق، تحصیل ناظم اسحاق زکریا، تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویز ،نائب ناظم کامران گل ایڈوکیٹ، سابق صوبائی وزیر علی افضل خان جدون ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد، مولانا صدیق شریفی، جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر عبدالرازق عباسی ،انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد، آل ٹریڈرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالحمید خان جدون ، تحریک صوبہ ہزارہ کے سرپرست سلطان العارفین خان جدون، سوہنی دھرتی کے چیئرمین ساجد اعوان ،ممبر ضلع کونسل سردار فخر عالم گل،ندیم احمد مغل ، سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی ایاز خان جدون، صدر پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون، ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید مسرور شاہ کاظمی، جنرل سیکرٹری محمد اقبال ساغر، تحصیل ممبر سردار شیردل، سردار مشتاق ایڈووکیٹ، سردار حکم داد ایڈووکیٹ،سابق صدر اےیوجے کے سابق صدور سردار نوید عالم، سردار محمد شفیق،لالہ زمان ،اورڈاکٹر عامر عتیق کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا مقررین نے انکی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار تاج محمد مرحوم نے بے باک صحافت کرکے اپنے موقف کو بڑے استعدال کے ساتھ بیان کیا اور آنے والی مشکلات کا سامنا خندہ پیشانی سے سامنا کیا ،تلخ جرآت مندانہ سچ بات کہنا انکا خاصہ تھا جنھوں نے 25 سالہ صحافتی زندگی میں کبھی سچ کا دامن نہیں چھوڑا ،انھوں نے کہا صحافی کو غیر جانبدار ،غیر سیاسی ،سچ اور حق کا علمبردار بردار کھرا اور سچا ہونا چاہئے،یہ تمام خوبیاں ان میں بدرجہ اتم موجود ہیں ،انھوں نے کہ موت اٹل حقیقت ہے دنیا میں جو بھی آیا جانے کیلئے آیا ، مقررین کا کہنا تھا مرحوم صحافی سردار تاج محمد نے 25 سال ایک بڑے میڈیا گروپ کے ساتھ گزارتے ہوئے علاقہ گلیات کے ساتھ ساتھ ہزارہ ڈویژن کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا، وہ ایک نفیس انسان تھے خدا انکو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے زاتی حثیت میں 50 ہزار مرحوم صحافی کے اہلخانہ کیلئے کیا ،اور صوبائی حکومت کی جانب سے مالی امداد دلانے کی یقین دہانی کرائی ،قبل ازیں ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے ممبران کی جانب سے قرآن خوانی بھی کی گئی،مرحوم صحافی سردار تاج محمد 1995 میں شعبہ صحافت سے منسلک ہوئے اور ملک بڑے میڈیا گروپ روزنامہ جنگ سے آغاز کیا اور تادم مرگ اسی گروپ سے منسلک رئے آپ طویل علالت کے بعد 10 اپریل کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔
