ایبٹ آباد: ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات اور لینڈ مافیا کا خاتمہ اولین ترجیح ہوگی، شہر کو پر امن اور منشیات فری بنانے میں میڈیا ساتھ دے،ریاست کا اہم ستون ہونے اور معاشرے کی ترقی ،امن امان کے قیام اور اصلاح میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے،چونکہ صحافت مقدس پیشہ ہے جو مظلوم کی آواز ہیں مثبت تنقید کا خیر مقدم کریں گے، ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے پیشہ ورانہ امور میں ملک بھر میں نمایاں مقام بنایا ہے، روایتی پولیسنگ سے ہٹ کے عملی کام پر یقین رکھتا ہوں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پولیس کانفرنس ہال میں میڈیا سے تعارفی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر ملک اعجاز ،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون، جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون ،الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر سید طاہر شاہ ،جنرل سیکرٹری ہارون تنولی،حویلیاں پریس کلب کے صدر حاجی قادر بخش جنرل سیکرٹری خاکسار نثار کے علاوہ ایبٹ آباد اور حویلیاں پریس کلب کے ممبران موجود تھے،
ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا خیبر پختون خوا پولیس نے دہشتگردی کو ختم کرنے میں جانوں کی قربانیاں دیں ہیں صوبہ میں مثالی پولیس کے طور پر سامنے آئے ہیں ادارہ کی کارکردگی بنانے میں سزا اور جزا کا عمل بہت زیادہ ہے میڈیا بھی احتساب کر رہا ہوتا ہے،اس حوالہ سے کسی اور محکمہ کا احتساب نہیں ہوتا ،دعوی سے کہتا ہوں کہ جتنا چیک اینڈ بیلنس اور سزا جزا کا عمل پولیس میں اور کسی محکمہ میں نہیں ہے ،بھوگس مقدمات پر سختی ہوگی انہوں نے اعتراف کیا کہ سوفیصد درست ہونے کا دعویٰ نہیں کرتے لیکن ہمیشہ بہتری کی گنجائش رہتی ہے،ایبٹ آباد میں منشیات کے خاتمہ کے علاوہ فائل میں رہ جانے والے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،اس حوالہ سے مقدمات کو نمٹانے کے لئے تیزی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہااپنے ادارہ کے ساتھ وفا کرتے ہوئے کوئی بھی کوتاہی نہیں ہوگی،اس موقع پر صحافیوں نے ایبٹ آباد میں جرائم کے حوالہ سے ڈی پی او کو آگاہ کیا اور بالخصوص لینڈ مافیا اور منشیات فروشوں کو روکنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ،ڈی پی او نے جرائم پیشہ عناصر کو گرفت میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے