وزیراعظم عمران خان دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل
ٹائم میگزین کی 100 افراد کی فہرست 5 کیٹگریز میں دی گئی ہے ۔ سیاستدانوں کی کیٹگری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چین کے صدر شی جن پنگ، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن ، اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو ، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید ، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت 26 شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹائم میگزین کی آئیکون کیٹگری میں گلوکارہ ٹیلر سوفٹ، لیڈی گاگااور مشیل اوبامہ سمیت 14 شخصیات کے نام شامل ہیں۔ ٹائٹنز کیٹگری میں سب سے اوپر مصر کے فٹبالر محمد صلاح کا نام درج ہے ۔ علاوہ ازیں بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، امریکن گالفر ٹائیگر ووڈز، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سمیت 15 افراد کو اس کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹائم میگزین نے فنکاروں کی کیٹگری میں دی راک کے نام سے مشہور اداکار و ریسلرڈوین جونسن، گیم آف تھرونز کی کھلیسی امیلیا کلارک، گلوکارہ آریانا گرینڈ سمیت 17 افراد کے نام درج ہیں۔
پائنیر کیٹگری میں جاپانی ٹینس سٹار ناﺅمی اوساکا، امریکی کامیڈین حسن منہاج، امریکن شیف ثمین نصرت سمیت 20 افراد کے نام شامل ہیں۔
PM Imran Khan in the list of top 100 Global Thinkers