ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی محکمہ یوتھ افیئرز، اباسین آرٹس کونسل کے تعاون سے رمضان الکریم کے دوران جلا ل با با آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں مقابلہ حسن قرات اور نعت کا انعقاد۔ضلع بھر سے تمام سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے مقابلہ حسن قرات اور نعت کے مقابلوں میں شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طلبہ و طالبات میں اعزازی شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے۔مقابلے میں بڑی تعداد نے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام میں ڈسٹرکٹ خطیب، ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفیسر، ڈی ای او میل، ڈی ای او فیمیل اور دیگر افسران نے شرکت کی
Naat Competition