610

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کارڈک سرجری کی شروعات

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کارڈک سرجری کی شروعات
کارڈک سرجن ڈاکٹر دانش نوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 14سالہ مریضہ کا کامیاب آپریشن کیا
ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی سہولیات میں بہتری کی جانب ایک اور قدم باقی شعبوں کے ساتھ ساتھ کارڈک سرجری کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کارڈک سرجن ڈاکٹر دانش نوید نے بٹ گرام سے تعلق رکھنے والی مریضہ کا کامیاب آپریشن کیا واضح رہے کہ اس سے پہلے ہسپتال میں کارڈ سرجن نہ ہونے کے باعث یہ سہولت میسر نہیں تھی 2008کے بعد اب 11سال بعد یہ سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ڈاکٹر دانشن نوید ایک ماہر کارڈک سرجن ہیں ۔ انہوں نے کارڈک سرجری کے علاوہ جنرل سرجری میں بھی سپشلائزیشن حاصل کر رکھی ہے ڈاکٹر دانش نے پہلے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریض بالکل ٹھیک ہے اور دو دن میں ڈسچارج کر دیا جائے گااور اب مزید آپریشن بھی کئے جائیں گے ۔ ان کے ساتھ ان کی ٹیم میں شامل کنسلٹنٹ انستھیزیا ڈاکٹر طارق عباسی نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مریضہ ہمارے پاس او پی ڈی میں آئی تھی پہلے مرحلے پر ڈاکٹر دانش اور ان کی ٹیم نے مریضہ اور اس کے گھر والوں کی کونسلنگ کی اور دوسرے مرحلے پر انستھیزیا ٹیم نے آپریشن کے متعلق آگاہی اور تمام تفصیلات فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سرجری سے پہلے یہ ہی عمل اپنایا جا تا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بے تحاشا کام ہوتا ہے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں آپریشن کئے جاتے ہیں محدود وسائل ہونے کے باوجود ہسپتال مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کی جاتی ہے ۔ڈاکٹر دانش نوید نے ہسپتال انتظامیہ اور اپنی ٹیم جس میں ڈاکٹرز ، او ٹی ٹیکنیشن اور او ٹی کادیگر عملہ شامل ہے ،کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ آپریشن ان سب کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا ۔ ہسپتال میں اب کارڈک سرجری کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے ۔ مریضوں کو یہ سہولت حاصل کرنے کے لئے اب دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا ۔اس موقع پر میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے کہا کہ مریضوں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہت سے نئے شعبے متعارف کرائیں جا رہے ہیں ۔جیسے حال ہی میں ہسپتال میں تھراسک سرجری وارڈ ، نیورولوجی وارڈ اور کارڈک سرجری شروع کی گئی ہے ۔اسی طرح آئندہ آنے والے دنوں میں مزید شعبہ جات جیسا کہ پلاسٹک سرجری ، پیڈراٹک سرجری ، نینوٹالوجی اور ریماٹالوجی متعارف کرانے کے اقدامات مکمل کئے جا رہے ہیں

Ayub Teaching Hospital started Cardiac surgery.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں