قائد اعظم کرکٹ ٹرافی میں نادرن ریجن کی قیادت کرنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی میں کے پی کے ٹیم کے قائد اور پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں انکی ٹیم پوری قوت ،طاقت اور جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ہمارا ٹارگٹ صرف اور صرف چیمپیئن شپ ٹرافی کا حصول ہے انکی ٹیم کی فٹنس مثالی ہے اور میچ ٹریننگ سیشن کے دوران تمام کھلاڑی مطلوبہ فزیکل فٹنس میں کامیاب قرار پائے ہیں اور جارحانہ اور مثبت کھیل کے ذریعے سے کامیابی انکا مقصد اولین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں میں پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کے منیجر شوکت گل جدون بھی موجود تھے محمد رضوان نے کہا کہ انکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا تعلق اپنے ہی صوبے سے ہے اور ہماری ٹیم میں سپین باولنگ کا شعبہ کمزور ہے اور انہیں کئی دیگر سنےرکھلاڑیوں کے علاوہ یاسر شاہ کی خدمات کی کمی کا سامنا رہے گا البتہ انکا فاسٹ باولنگ کا شعبہ انتہائی مضبوط ہے انہیں عثمان شنواری ، جنید خان ، عمران خان سینئر اور جونیئر سمیت دیگر نوجوان کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں البتہ مڈل آڈر بیٹنگ میں افتخار احمد پر بوجھ ہوگا لیکن نوجوان کھلاڑی انکی معاونت کے لیے موجود ہونگے انہوں نے قائداعظم ٹرافی کے نئے پیٹرن اور سیٹ اپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے مثبت قرار دیا اور کہا کہ پہلے ایک خلا موجود تھا لیکن اس خلا کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے فرسٹ الیون کے ساتھ ساتھ سیکنڈ الیون میں بھی سب کھیل رہے ہیں اور جس جس کی پرفارمنس اچھی ہوگی اور اوپر آتا جائے گا اور دوسرا میچز میں موسمی حالات کی تبدیلی سے کھلاڑیوں کو اپنے آپ کو ہم آہنگ کرنا ہوگا اور جو کھلاڑی ان تبدیلیوں میں سرخرو رہے گا اسکے آگے بڑھنے کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ایک مضبوط اور تگڑے کپتان ہیں انکی موجودگی میں وہ کیپنگ سے ہٹ کر بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اپنی بھر پور محنت ۔ مہارت لگن اور فٹنس کی بل بوتے پر جگہ بنانے میں کامیاب رہینگے انہوں نے ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ایک شاندار ریکارڈ کے حامل ہیں کوچنگ اور سلیکشن گوکہ الگ الگ شعبے ہیں لیکن حالیہ کیمپ کے دوران ان پر کوئی پریشر یا دباو نہیں دیکھا بلکہ وہ ہر ایک کے ساتھ دوستانہ رویہ کے پیکر نظر آئے انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز ملک میں کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہوگا اور کھلاڑیوں کو ایک طویل عرصے بعد اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنے کا موقع میسر آئے گا جس سے کھلاڑیوں کے جذبے اور جنون کو بھی تقویت ملے گی اور پوری پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف بھرپور جذبے سے میدان میں اترے گی

عمر امین نے کہا ہے کہ انکی ٹیم ایک بیلنس اور مضبوط ٹیم ہے اور آنے والے مقابلوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے بیٹنگ اور سپین باولنگ کے شعبے انکے انتہائی مضبوط ہیں سپنر اور نوجوان کھلاڑیوں کے امتزاج کی بنا پر وہ ایک مکمل مضبوط ٹیمکے طور پر سامنے آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کے مینیجر شوکت گل جدون بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے نئے پیٹرن کی وجہ سے کرکٹ کے کھیل میں بہتری آئے گی اور کوالٹی کرکٹ کو فروغ ملے گا اور اس نئے نظام کو باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے اور کرکٹ بورڈ اس میں بہتری لانے میں سنجیدہ دکھائی دیتا ہے اس سسٹم میں جو کھلاڑی بھی اچھے ہونگے بہتر پرفارم کرینگے اور انکا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے بحثیت چیف سلیکٹر آنے سے ڈریسنگ روم کا ماحول نہ صرف اچھا ہوگا بلکہ ٹیم میں بھی بہتری آئے گی کھلاڑیوں کے کھیلنے کا معیار بھی بلند ہوگا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم ٹرافی کے نئے پیٹرن کی وجہ سے ریجنل کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ حاصل ہوگا البتہ محکمہ جاتی ٹیموں کے نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی سالانہ آمدنی میں کمی واقع ہوگی اس حوالے سے انہیں امید ہے کہ کرکٹ بورڈ قائداعظم ٹرافی کے اگلے ایڈیشن میں خصوصی توجہ دے گا اور کھلاڑیوں کی مراعات میں مزید اضافہ گا انکے بقول محکمہ جاتی ٹیموں کے سارے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں نئے سسٹم کا یہ پہلا سیزن ہے جس میں بہتری کی مزید گنجائش نکلے گی اور پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اور کلب کرکٹ کو بھی انہوں نے مکمل وقت دیا ہے جس بناء پر انہیں قوی امید ہے کہ پاکستان ٹیم میں اچھی کارکردگی کی بدولت انکی جلد واپسی ہوگی اور وہ کسی بھی مقام پر قوم اور عوام کو مایوس نہیں کرینگے اور اچھی اور مثبت کرکٹ کھیلنے کا اپنا سفر جاری رکھیں گے

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *