448

ایبٹ آباد میں جاری خواتین کے ریجنل سپورٹس گالا میں کراٹے مقابلے اختتام پزیر

ایبٹ آباد میں جاری خواتین کے ریجنل سپورٹس گالا میں کراٹے مقابلے اختتام پزیر ہوگے جن میں المصطفی کراٹے کلب ایبٹ آباد نے تین سونے پانچ چاندی کے تمغے حاصل کر کے چمپین شپ ٹرافی اپنے نام کی اباسین کراٹے کلب نے تین سونے دو چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری اور اسپائر کلب نے دو سونے ایک چاندی اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ضلع حکومت ایبٹ آباد اور ریجنل سپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے اور ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ اور ڈی ایس او ایبٹ آباد وسیم فضل کی زیر نگرانی جلال بابا اڈیٹوریم میں منعقدہ خواتین کے ان ضلعی مقابلوں میں ایبٹ آباد کے مختلف کلبوں اور اداروں نے شرکت کی ا ن مقابلوں کی 35 کلو گرام کیٹگری میں اباسین کلب کی کونین نے پہلی المصطفی کلب کی فاطمہ نے دوسری اوراسپائرکلب کی معراج سلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 40کلو گرام کیٹگری میں اسپائر کی رومیشا پہلے المصطفی کی مشعال دوسرے اوراباسین کی ہانیہ تیسرے نمبر پر رہےں جبکہ45کلوگرام میں اسپائر کی میمونہ اول المصطفی کی تہمینہ دوئم اور اباسین کی ایشال جواد سوئم قرار پائیں ان مقابلوں کی 50کلو گرام میں المصطفی کی عروج نے پہلی اباسین کی غنوی نے دوسری اور اسپائر کی ذوہید نور نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی اسی طرح 55کلو گرام میں اباسین کی ہاجرہ شاہ پہلے المصطفی کی شازیہ دوسرے اور اسپائر کی ھدی نور تیسرے نمبر پر رہیں چمپئن شپ کی 60 کلو گرام کیٹگری میں المصطفی کی ماہ نور اول اسپائر کی دیبا سلیم دوئم اور اباسین کی فروا سوئم قرار پائیں انفرادی کاتا کے مقابلوں میں اباسین کی انزل نے پہلی المصطفی کی خدیجہ نے دوسری اور اسپائر کی عنائیہ وسیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح اوپن ویٹ کیٹگری میں المصطفی کی نگینہ پہلے اور اباسین کی ناظمین دوسرے نمبر پر رہیں مقابلوں کے اختتام پر کراٹے ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے عہدیداروں طاہر حسن ،شاہد اشرف ،چوہدری عاصم اور شیراز اعوان نے کامیاب ٹیموں کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ٹرافیاں میڈلز سرٹیفیکٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں